ڈی ایچ کیو ہسپتال ، کیا ہونے جارہا ہے؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں 3نئے وارڈ زبنانے کا فیصلہ ۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی سفارشات پر ابتدائی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ۔ صوبائی حکومت نے خوشاب میں جدید گائنی اور نومولود بچوں کے علاج معالجہ اور آنکھوں کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ اراضی میں جدید وارڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے چند روز قبل اپنے دورہ خوشاب کے دوران گائنی ہسپتال کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر حکومت کو تجویز دی کہ عوام کو بہتر علاج معالجہ کی سہولتیں دینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گائنی نومولود بچوں اور آنکھوں کے مریضوں کیلئے الگ وارڈز بنانے کی ضرورت ہے ۔ ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ یاد رہے کہ اہل خوشاب طویل عرصہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ جدید طبی آلات سے لیس تین نئے وارڈز کے قیام سے بہتر طبی سہولیات میسر آ ئیں گی ۔

khushabnews
ڈی ایچ کیو ہسپتال ، کیا ہونے جارہا ہے؟ ڈی ایچ کیو ہسپتال ، کیا ہونے جارہا ہے؟ Reviewed by Khushab News on 6:08:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.