ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گھپلہ؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی کنٹین اور پارکنگ کے ٹھیکہ میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ کاروائی میانوالی کے رہائشی ایک ٹھیکیدار گل سعید پٹھان کی جانب سے دی جانیوالی تحریری درخواست کی روشنی میں کی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے کنٹین اور پارکنگ کے ٹھیکہ کی نیلامی کا عمل سیکرٹری ہیلتھ کے دورہ جوہرآباد کی وجہ سے ملتوی کر دیا تھا جس کی وجہ سے ٹھیکہ کی نیلامی نہ ہو سکی۔ بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ نے ذوالفقار نامی ایک ٹھیکیدار سے ملی بھگت کر کے گولی کے بغیر ہی اُسے سات لاکھ دس ہزار روپے میں ٹھیکہ دے دیا حالناکہ درخواست دہندہ ساڑھے آٹھ لاکھ روپے میں ٹھیکہ حاصل کرنے کو تیار تھا۔ اس ضمن میں جب ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ کینٹین اور پارکنگ کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے مطابق دیا گیا ہے اگر درخواست دہندہ بولی میں شرکت نہیں کر سکا تو اس میں ہسپتال انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں۔


khushabnews
;
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گھپلہ؟ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گھپلہ؟ Reviewed by Khushab News on 8:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.