انتہائی تشویشناک خبر آگئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ بلڈنگز ضلع خوشاب میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی عمارت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تعمیر و مرمت کی سفارش کی ہے‘ محکمہ بلڈنگز کی جانب سے بھجوائی جانیوالی رپورٹ کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے ہسپتال کی عمارت کی تعمیر و مرمت کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ ریزنگ کا سلسلہ شروع کر دیا اس ضمن میں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت ضلع خوشاب کی مخیر شخصیات کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بااثر اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات سے عطیات وصول کئے گئے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی استدعا پر مقامی صنعتکار رشید احمد چٹھہ کی جانب سے 10لاکھ روپے‘ شالیمار گڈز کی جانب سے پانچ لاکھ روپے اور میاں بلال طارق کی جانب سے پچاس ہزار روپے کے عطیات دیئے گئے۔ ڈی سی او خوشاب نے بتایا کہ ہسپتال کی عمارت کی تعمیر و مرمت کیلئے وصول کی جانیوالی عطیات کی ایک ایک پائی ہسپتال پر ہی خرچ کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے ہسپتال کی عمارت کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر مخیر شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
khushabnews
;
انتہائی تشویشناک خبر آگئی انتہائی تشویشناک خبر آگئی Reviewed by Khushab News on 3:12:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.