ڈی سی او کی کاوشیں رنگ لے آئیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں عوام کو ریلیف بہم پہچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔اس شعبے میں مخیر حضرات کی کنٹری بیوشن کرنا، نیکی کا بہت بٹرا عمل ہے ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: رکن اسمبلی  افسران پر برس پڑا
جس کا اللہ تعالیٰ کے ہاں اجرِ عظیم ہے ۔ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں اینستھیزیا برائے آپریشن ٹھیٹر روم ،الٹراساونڈ اور ای سی جی مشین کی ایک افتتاحی تقریب سے ان خیا لات کا اظہار کر رہی تھیں ۔وہاں ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ ، رشید احمد چٹھہ اور دیگر ایم اوز تھے اس موقع پر ہسپتال میں ایک گائینی وارڈ کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ایم ایس ڈاکٹر آصف قاضی محمود نے بتایا کہ یہ ایکویپمنٹس جنکی مالیت تقریباً 12 لاکھ روپے ہے ۔رشید احمد چٹھہ نے ہسپتال کو عطیات کے طور پر دئیے ہیں ۔تقریب میں ہسپتال کی بہتری ،مریضوں کی صحت یابی اور ملک میں امن وامان کے قیام کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

khushabnews
;
ڈی سی او کی کاوشیں رنگ لے آئیں ڈی سی او کی کاوشیں رنگ لے آئیں Reviewed by Khushab News on 6:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.