پیچھے نہیں ہٹیںگے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے وکلاء نے سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے مکمل ہڑتال کی جمعہ کے روز ضلع خوشاب کا کوئی بھی وکیل کسی بھی مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے مقدمات کی پیروی کیلئے آنیوالے سائلوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے صدر ملک محمد یونس اعوان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی نے کہا ہے کہ سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم نہ کرنا سرگودھا ڈویژن کے ایک کروڑ مکینوں کو اعلیٰ عدالتوں سے انصاف کی فراہمی سے محروم رکھنے کے زمرے میں آتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کے وکلاء گذشتہ چار سالوں سے ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری جدوجہد بینچ کے قیام کے بعد ہی ختم ہو گی۔

khushabnews
;
پیچھے نہیں ہٹیںگے پیچھے نہیں ہٹیںگے Reviewed by Khushab News on 11:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.