ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب میں تبادلوں کا طوفان


ڈی پی او خوشاب وقاس حسن۔۔۔۔ فائل فوٹو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے ضلع خوشاب کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 27پولیس افسران کو تبدیل کر دیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ جوہرآباد سٹی کے ایس ایچ او راجہ عزیز کو تبدیل کر کے پولیس لائن ‘ پولیس لائن کے شیخ ظفر کو تبدیل کر کے بطور ایس ایچ او جوہرآباد سٹی ‘ تھانہ صدر جوہرآباد کے ایس ایچ او امجد جلال کو تبدیل کر کے تھانہ خوشاب میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔ ڈی پی او خوشاب نے تھانہ صدر جوہرآباد کے سب انسپکٹر کو خوشاب ‘ تھانہ سٹی جوہرآباد کے سب انسپکٹر مختار کو پولیس لائن اور تھانہ کٹھہ سگھرال کے سب انسپکٹر اظہر کو تھانہ سٹی جوہرآباد تبدیل کیا ہے۔ جبکہ 20اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں تبدیل کیا گیا ہے جن میں انسپکٹر ممتاز ایچ آئی یو صدرسے پولیس لائن،سب انسپکٹرامان اللہ تھانہ صدر جوہرآباد سے تھانہ خوشاب سب انسپکٹرمختارتھانہ جوہرآباد سٹی سے پولیس لائن ،سب انسپکٹراظہرشاہ تھانہ کٹھہ سے تھانہ جوہرآباد سٹی اے ایس آئی محمداسلم پولیس لائن سے تھانہ خوشاب،اے ایس آئی عبدالرحمان تھانہ قائدآباد سے تھانہ خوشاب،اے ایس آئی اقبال تھانہ کٹھہ سے تھانہ خوشاب ،اے ایس آئی عبدالرحمان پولیس لائن سے تھانہ صدر جوہرآباد،اے ایس آئی ظہور حسین تھانہ مٹھہ ٹوانہ سے تھانہ کٹھہ سگھرال ، اے ایس آئی عالم شیر اور معظم تھانہ نورپور سے کٹھہ سگھرال ،اے ایس آئی احسان قادر تھانہ خوشاب سے کٹھہ سگھرال، اے ایس آئی راجہ عدالت و محمدریاض تھانہ نوشہرہ سے تھانہ مٹھہ ٹوانہ،اے ایس آئی بشیر پولیس لائن سے تھانہ قائدآباد،اے ایس آئی ، ایے ایس آئی غلام مصطفے تھانہ خوشاب سے تھانہ نوشہرہ ،اے ایس آئی اعجاز تھانہ قائدآبادسے تھانہ نورپور تھل،اے ایس آئی قیوم تھانہ کٹھہ سگھرال سے تھانہ نورپورتھل اور اے ایس آئی غلام حبیب کوتھانہ خوشاب سے تھانہ نورپور تھل شامل ہیں۔

khushabnews
ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب میں تبادلوں کا طوفان ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب  میں تبادلوں کا طوفان Reviewed by Khushab News on 8:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.