کرکٹ ، تحائف ‘ ٹافیاں اور بسکٹ



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ بہبودِ آبادی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام منائے جانیوالے ہفتہ فیملی پلاننگ کے دوران چک نمبر41ایم بی میں کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائشی میچ میں ینگسٹر کرکٹ کلب بوتالہ اور سندر کرکٹ کلب چک 50ایم بی کی ٹیموں نے حصہ لیا کرکٹ میچ میں ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی اور تحصیل آفیسر بہبودِ آبادی چوہدری محمد شاہد نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ ایک روزہ نمائشی کرکٹ میچ کو علاقہ بھر کے شائقین نے دلچسپی اور شوق سے دیکھا۔ اختتام پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے قبل ازیں ہفتہ فیملی پلاننگ کی مناسبت سے فلاحی مرکز قائدآباد‘ فلاحی مرکز نورپورتھل ‘ فلاحی مرکز مٹھہ ٹوانہ ‘ فلاحی مرکز بندیال اور فلاحی مرکز جوئیہ میں بے بی شو کا انعقاد کیا گیا اور تحصیل آفیسر بہبودِ آبادی چوہدری شاہد محمود نے جسمانی صحت اور نشوونما کے حوالے سے پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ جبکہ بے بی شو میں حصہ لینے والے دیگر بچوں کو تحائف ‘ ٹافیاں اور بسکٹ دیئے گئے۔


khushabnews
;
کرکٹ ، تحائف ‘ ٹافیاں اور بسکٹ کرکٹ ، تحائف ‘ ٹافیاں اور بسکٹ Reviewed by Khushab News on 6:29:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.