انتہائی مہلک و خطرناک مرض کا کیس سامنے آگیا

ایڈز کے مرض میں مبتلا مبینہ  مریض پرویز ساکن غریب کالونی 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں ایڈز کا پہلا مریض منظر عام پر آ گیا‘ غریب کالونی کے رہائشی محمد پرویز ولد محمد نواز دیسی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد لایا گیا جہاں اُس کے خون کا لیبارٹری سے تجزیہ کرایا گیا اور لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں اُسے ایڈز کا مریض ڈکلیئر کر دیا گیا۔ محمد پرویز دیسی کو ضلع خوشاب میں ایڈز کے علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کے پیش نظر واپس گھر بھیج دیا گیا۔ ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں صحت کی ناکافی سہولیات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خوشاب میں محکمہ صحت کے اس سب سے بڑے ادارے میں صحت کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں اور ایڈز کے متاثرہ مریض کا سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے ۔اس ضمن میں جب ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب کے مکین ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں دستیاب سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں لیکن یہاں ابھی تک ایڈز کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے مریض کے علاج سے معذرت کی گئی۔
khushabnews

انتہائی مہلک و خطرناک مرض کا کیس سامنے آگیا انتہائی مہلک و خطرناک مرض کا کیس سامنے آگیا Reviewed by Khushab News on 9:09:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.