آئیں اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی بمقام فاطمہ جناح ھال جوہرآباد میں یوم آزادی کی ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء ،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ،ڈی سی او کنزہ مرتضےٰ ،اے ڈی سی بہزادعاد ل و دیگر ضلعی افسران اوردیگر مسلم لیگی راہنماؤں ،مختلف سکولوں کے بچوں اورخواتین وغیرہ نے شرکت کی ۔تقریب میں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء نے اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم تجدید ہے ہمیں یہ مملکت قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں ،علامہ اقبال کے تفکر اور اپنے بزرگوں کے پختہ عزم اور قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کوششوں سے ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستا ن اور ہم سب کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ،انشاء اللہ ان کی آزادی کا دن بہت جلد طلوع ہو گا ۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک جاوید اقبال اعوا ن نے کہا کہ آزادی کی قدرو قیمت کشمیر ی بھائیوں سے پوچھو جو طویل عرصے اپنے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں ان کی قر بانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔اس موقع پر انہوں نے عوام اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ آئیے ہم اپنے اختلاف دور کر کے متحد ہو جائیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اجتماعی کوشش کریں قبل ازیں فاطمہ جناح ہال کے گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اورسائرن بجائے گئے ۔تقریب میں سکول کے بچوں اور بچیوں نے تقاریر اور ملی نغمے گائے سابق تحصیل ناظم ملک محمد ایوب بھاء نے بچو ں کودو ہزار روپے نقد انعام دیا ۔بعد ازاں ضلع کونسل کے احاطہ میں مون سون شجر کاری کا افتتاح کیا ۔جس میں صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء ،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ،ڈی سی او کنزہ مرتضےٰ نے پودے لگائے ۔
khushabnews
;
آئیں اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں آئیں اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں Reviewed by Khushab News on 1:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.