معمولی بات پر قتل


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دامن مہاڑ کے گاؤں گٹھی داخلی ڈھوکڑی میں ایک نوجوان محمد سلیم نے اپنے کزن گلزار کے ایماء پر فائرنگ کر کے اپنی منگیتر رضیہ بی بی کو زخمی اور اُس کے بھائی احمد خان ولد محمد صدیق کو قتل کر دیا۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302اور 109ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد سلیم اپنی منگیتر کو رشتہ داروں سے ملنے سے منع کرتا تھا گذشتہ روز وہ اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بلند میں رشتہ داروں کو ملکر واپس آ رہی تھی نہر مہاجر برانچ کے قریب ملزم نے اُن پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں رضیہ بی بی اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گئے اُنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ احمد خان راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا
 khushabnews
;
معمولی بات پر قتل معمولی بات پر قتل Reviewed by Khushab News on 8:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.