جھنڈے گاڑ دینگے


 نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آ گاہ ہوں سڑکوں کے لئے خوشاب اوچھالی روڈمرمت اور نئی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کردیے گئے ہیں اور کام جاری ہے جبکہ وزیر اعلی دیہی پروگرام کے تحت حلقہ میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں کچھ پر جلد کام کا آغاز ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ہماری حکومت نے سازشوں کے باوجود قوم کو ریلیف دیا اور جو سیاسی نا تجربہ کارپانامہ لیکس پر بے بنیاد سیاست کررہے ہیں عوام ان سے بخوبی واقف ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سال پورے کرکے آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔
  khushabnews
جھنڈے گاڑ دینگے جھنڈے گاڑ دینگے Reviewed by Khushab News on 7:24:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.