جمعرات 11 اگست 2016 کا اخبار


پرچی جوا پر مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پرچی جوا کرانیوالا قانون کی گرفت میں آگیا، 93ہزار روپے برآمدمٹھہ ٹوانہ پولیس نے رکھلہ منڈی میں اچانک چھاپہ مار کر پرچی جوا چلانے والے محمد رمضان کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ رکھلہ منڈی میں محمد رمضان سر عام پرچی جواء چلا رہا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 93ہزار 456 روپے کی نقدی‘ پرچیاں اور ووچرز برآمد کئے ہیں۔

غیر قانونی کنکشن پر مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب، سوئی گیس ٹیم کاچھاپہ 60میٹر غیر قانونی پائپ لائن پکڑ لی،ریجنل آفس سوئی گیس سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے منیر باجوہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران محلہ وزیرآباد میں بچھائی جانیوالی سوئی گیس کی 60میٹر غیر قانونی پائپ لائن پکڑ لی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران مقصود بھسین’ اکبر بٹ ’ ماسٹر احسن اور آصف بگٹی وغیرہ سات افراد نے مزاہمت کی اور ٹیم کیساتھ بداخلاقی کی خوشاب پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈینگی و کانگو کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں ڈینگی اور کانگو وائرس کا راستہ روکنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت فاطمہ جناح ہال میں منعقد ہوا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ‘ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود ‘ ڈپٹی ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ڈی سی او خوشاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی اور کانگو وائرس کا راستہ روکنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جانیوالی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ گھروں اور گلیوں میں پانی اکٹھا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کے لاروا کی افزائش کا راستہ روکا جا سکے۔ گھروں میں ذخیرہ کیا جانیوالا پرانا پانی استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی وائرس کا راستہ روکنے کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ 

ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران کنڈ کے رہائشی دو افراد غلام محمد اور محمد تنویر کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بالترتیب ریوالور 32بور اور پسٹل تیس بور برآمد کیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

سکولوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ ایوالیوٹرز کا اہم اجلاس ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت ڈی سی او آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے تحت ضلع خوشاب میں خواندگی کا گراف بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے ایوالیوایٹرز پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اداروں کی سخت مانیٹرنگ کریں اور تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ و معلمات کی نشاندہی کریں اُنھوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خاتون پر تشدد ، مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے قاسم کالونی کے رہائشی ایک شخص عبدالمجید اور اس کے ساتھی کیخلاف ایک حاملہ خاتون کو زدو کوب کرنے اور اُس کا حمل گرانے کے الزام میں زیر دفعہ 338ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ عمران شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم عبدالمجید کی عمران شاہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی بنا پر ملزمان نے عمران شاہ کی بیوی کو دھکے دیئے اور اس کا حمل ضائع ہوگیا۔ 

پیشی پر آئے ملزم پر حملہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)احاطہ کچہری جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور سے پیشی پر لائے جانیوالے موضع بولہ کے رہائشی ایک ملزم عمر اعظم بھوڈ پر پولیس کی موجودگی میں اُس کے چچا محمد حیات نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ مضروب عمر اعظم بھوڈ کو پولیس کی نگرانی میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں اُسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے ملزم محمد حیات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
khushabnews
جمعرات 11 اگست 2016 کا اخبار جمعرات 11 اگست 2016 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 7:08:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.