جمعہ 12 اگست 2016 کا اخبار



نعیم ککو کے کیخلاف مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ سٹی جوہرآبادنے ایک شخص محمد نعیم ککو کے خلاف حسن پور ٹوانہ کے رہائشی ظفر حسن کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق ظفر حسن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر سو رہا تھا کہ ملزم اس کے گھر داخل ہو گیا ‘ اہل خانہ کے بیدار ہونے سے ملزم فرار ہو گیا۔ 

شراب برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے غریب کالونی جوہرآباد کے رہائشی محمد اکرم مسلم شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چار لیٹر شراب برآمد کر کے اس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے پولیس افسران کو ضلع خوشاب میں ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ون ویلنگ کرنیوالے منچلے نوجوانوں پر کڑی نظر رکھیں اور اگر کوئی اس کا مرتکب پایا جائے تو اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ وہ پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے بتایا کہ ون ویلنگ کرنے والے افراد کی کم سے کم سزا 6ماہ اور زیادہ سے زیادہ 2سال تک ہو سکتی ہے جبکہ ان کے والدین کے خلاف بھی اعانت کے جرم میں زیر دفعہ 109ت پ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل مکینوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے جو ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکل کی آلٹریشن کرتے ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ شاہراؤں یا کسی دیگر مقام پر کوئی ون ویلنگ کرتے ہوئے افراد کی نشاندہی کریں تاکہ اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ 

جشن آزادی تقریب منسوخ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کی انتظامیہ نے 14اگست کو کالج میں ہونیوالی جشن آزادی کی تقریبات منسوخ کر دیں ۔کالج انتظامیہ کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات سانحہ کوئٹہ کے پیش نظر منسوخ کی گئی ہیں۔ 

khushabnews

;
جمعہ 12 اگست 2016 کا اخبار جمعہ 12 اگست 2016 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 6:03:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.