آج کی اہم خبریں





بے بی شو کا انعقاد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ بہبود آبادی خوشاب کے زیر اہتمام بے بی شوز کا انعقادماں بچے کو صحت کی مثالی سہولیات کی فراہمی اولین حکومتی ترجیح ہے ، نصیر کربلائی کا خطاب،محکمہ بہبودِ آبادی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ کے دوران فلاحی مرکز جوہرآباد ، فلاحی مرکز بدلی والا خوشاب میں اور فلاحی مرکز نوشہرہ میں بے بی شوز کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بے بی شو کے دوران سلیکشن کمیٹی نے بچوں کی عمر کے لحاظ سے اُن کی جسمانی صحت او رنشوونما کا جائزہ لیا اور اول دوئم و سوئم آنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی نے کہا کہ ماں بچے کو صحت کی مثالی سہولیات کی فراہمی اولین حکومتی ترجیح ہے ۔ اس کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں ۔

ٹرانسپورٹر تنازعہ ایک زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کدھی کے گاؤں محب پور میں سواریاں بٹھانے کے تنازعہ پر محمد نواز شہبازی نے فائرنگ کر کے ایک ویگن ڈرائیور شوکت رضا ولد مرید حسین بلوچ کو زخمی کر دیا‘ مضروب شوکت رضا کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لڑائی جھگڑے کی واردات لاری اڈا محب پور پر ہوئی جہاں دو ٹرانسپورٹروں نوازشہبازی اور شوکت رضا کے مابین جھگڑا ہوا جس پر مشتعل ہو کر نواز شہبازی نے فائرنگ کر دی۔ 

ڈی ایچ او نے چارج سنبھال لیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے نئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر امان اﷲ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا قبل ازیں وہ ساہیوال میں بطور ڈی او ہیلتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ جہاں اُن کی تعیناتی ان کے پیش رو ڈاکٹر قاضی آصف محمود کے بطور ایم ایس ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تبادلہ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ 

آٹا ڈیلروں کا اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خوشاب ملک حق نواز اعوان کی زیر صدارت فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فلور ملز مالکان ملک نعیم اسلم اعوان‘ حاجی نذیر احمد اور آٹا ڈیلروں عابد حسین‘ اشفاق بیگ‘ حاجی نزاکت اور حاجی محمد اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع خوشاب کی فلور ملوں کے مالکان کو آٹے کی کوالٹی بہتر بنانے اور آٹے کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سی ملک حق نواز نے فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ آٹے کی تیاری کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں اور ملاوٹ سے اجتناب کیا جائے۔ آٹا ڈیلروں کو تسلسل کیساتھ آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی آٹا ڈیلر غیر معیاری اور ناقص آٹا فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے سٹاف کو متحرک کر دیا گیا ہے اور وہ ماہانہ سطح پر آٹا کا نمونہ جات حاصل کر کے برائے تجزیہ لیبارٹری کو بھجوائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ماہِ رواں میں مختلف آٹا شاپ سے سات نمونہ جات حاصل کئے گئے ہیں اور اُنھیں برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ 
khushabnews
;
آج کی اہم خبریں آج کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 7:14:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.