بدھ 24 اگست 2016 کا اخبار


زائدامعیاد آئسکریم رکھنے پر گودام سیل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب ڈی اوایچ امان اللہ قاضی کی ھدایات فوڈانسپکٹراسدحیات قریشی نے حسین آباد میں ثمرعباس آئس کریم گودام کوزائدمیعادآئس کریم فروخت کرنے پرسیل کردیا.خوشاب آئس کریم گودام میں اومورآئس کریم ودیگرکمپنی کی آئش کریم ضلع بھرمیں سائیکلوں پرفروخت کررہے ہیں جنکی میعادکئی ماہ پہلے ختم ہوچکی تھی 

جعلی چیک دینے پر مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ایک شخص فیصل کامران قریشی کیخلاف جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں دو الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں‘ یہ مقدمات شبیر کالونی کے محمد اقبال اور ناصر احمد کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم فیصل کامران قریشی نے دونون افراد سے 10‘ 10لاکھ روپے کاروبار کی غرض سے بطور قرض حاصل کئے تھے اور اُنھیں نجی بینک کے چیک جاری کئے جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہوگئے۔

سب انسپکٹر تبدیل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے سب انسپکٹر دوست محمد کو سی ایم او برانچ کا انچارج تعینات کر دیا‘ اُن کے پیش رو سب انسپکٹر عطا محمد کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن بھجوا دیا گیا ہے۔ 

درخت دھرتی کا زیور ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ درخت دھرتی کا زیور ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیساتھ ساتھ انسان کی دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہمیں شجر کاری پر بھرپور توجہ دینا ہو گی‘ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کمپلیکس کے لان میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان ‘ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر رانا محمد فاروق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او خوشاب نے کہا کہ نئے درخت لگانے کیساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اُنھیں پروان چڑھانے پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے شروع کی جانیوالی شجر کاری مہم کے دوران ہر محب وطن شہری کو اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگانا ہوگا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے رُکن ملک شکر شاکر بشیر اعوان‘ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر رانا فاروق نے ڈی سی او کمپلیکس کے لان میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ 

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رمضان کالونی میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی کی طویل بندش کے خلاف سینکڑوں افراد نے اقبال اوڈ کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مظفر گڑھ روڈ کو بلاک کر دیا‘ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان کالونی میں کئی روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے واپڈا کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود ابھی تک ٹرانسفارمر درست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گرمی اور حبس کے موسم میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ 

کرنٹ لگنے سے خاتون بے ہوش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر54ایم بی میں ایک خاتون رضیہ بی بی زوجہ محمد عرفان پنکھے کا سوئچ آف کرتے ہوئے الیکٹرک کرنٹ لگنے سے بیہوش ہو گئی‘ رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈآکٹرز اس کی زندگی بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کا ہنگامی اجلاس پریس کلب کے صدر الطاف چغتائی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے عہدیداروں و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر ہونیوالے حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے صدر الطاف چغتائی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ہونیوالے حملے آزادی صحافت کا گلہ دبانے کے مترادف ہیں۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس لئے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسی مذموم کاروائیوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما 27اگست کو جوہرآباد آئینگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں سات رُکنی کمیٹی 27اگست کو جوہرآباد کا ایک روزہ دورہ کرے گی۔ کمیٹی میں ندیم افضل چن‘ چوہدری منظور احمد‘ ندیم کائرہ ‘ ملک فاروق اعوان اور تسنیم احمد قریشی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ سطحی کمیٹی ضلع خوشاب میں پیپلزپارٹی کے تنظیمی امور کا جائزہ لے گی اور ضلعی و تحصیل تنظیموں کی قیادت کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی 


khushabnews
بدھ 24 اگست 2016 کا اخبار بدھ 24 اگست 2016 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 5:56:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.