قتل، خودکشی، فائرنگ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد کے نواحی گاوں گنجیال میں خاندان سے باہر شادی کرنے کی پاداش میں ایک نوجوان شفقت شاہ نے اپنی پھوپھی زاد بہن کوثر کو نکاح سے چند گھنٹے قبل موت کی نیند سلا دیا۔ مقتولہ کوثر دُختر عطاء اﷲ شاہ کافی جائیداد کی مالک تھی اور اُس کاجلال پور کے نوجوان سید محمد علی شاہ ولد سید سبطین شاہ کیساتھ نکاح ہونا تھا اور ملزم شفقت شاہ کی خواہش تھی کہ اُس کی شادی خاندان سے باہر نہ ہو اور جائیداد خاندان میں ہی رہے۔ اس رنجش کی بنا پر اُس نے کوثر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ملزم شفقت شاہ قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ قائدآباد پولیس نے مقتولہ کوثر کی نعش ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد سے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حولے کر دی ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ ہڈالی میں ایک چالیس سالہ شخص رانا محمد وسیم ولد محمد صدیق نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی‘ متوفی محمد وسیم نے گندم یں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھائیں ‘ دیکھتے ہی دیکھتے اُس کی حالت بگڑ گئی اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ چار گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی موضع لکو میں عمر دراز ‘ محمد ممتاز ‘ ناصر اقبال‘ غلام محمد اور ان کی تین ساتھی خواتین شازیہ‘ نازیہ اور سکینہ بی بی نے محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکر فرحت بی بی زوجہ عمر دراز کے گھر میں داخل ہو کر اُسے اور اس کی نند شازیہ بی بی کو پیٹ ڈالا ملزمان نے فرحت بی بی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور اُسے لاتھوں اور گھونسوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں دونوں خواتین کے کپڑے پھٹ گئے مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایل ایچ وی فرحت بی بی کی رپورٹ پر ساتوں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 452‘ 354 ‘ 147اور 148ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) موضع برہان میں غلام مصطفی ‘ زین ‘ شبیر اور انکے چار نامعلوم ساتھیوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے محمد نعیم‘ محمد اقبال او ر شیر محمد کو زخمی کر دیا تینوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیاہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جوڑا کلاں پولیس نے مضروب نعیم کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد میں تعمیراتی کام کے دوران ایک راج مستری محمد عثمان ساکن نورپورتھل بلندی سے گر کر زخمی ہو گیا‘ محمد عثمان کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
khushabnews
قتل، خودکشی، فائرنگ قتل، خودکشی، فائرنگ Reviewed by Khushab News on 8:02:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.