پولیس:48 اے ایس آئی بطور سب انسپکٹر پروموٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس ڈی پی سی کا اجلاس ، 48اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی ترقی۔آر پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا سہیل چوہدری، ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نتھوکہ، ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر ، ڈی پی او بھکر خالد مسعود چوہدری اور سٹیبلشمنٹ برانچ کے آفیسرز نے شر کت کی ۔اجلاس میں سرگودھا ریجن کے کل91 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے پروموشن کیسز پر غور کیا گیا جن میں سے 48 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ جن پولیس افسران کو ترقی نہیں دی گئی ان کا یا تو فیلڈ کا تجربہ مکمل نہ تھا یا ان کا سروس ریکارڈ اچھا نہ تھا ۔ترقی پانے والوں میں ضلع سرگودھا سے طارق محمود،رانا محمد جاوید،خضر حیات،شہادت علی،فخر زمان ،ضلع خوشاب سے رب نواز،عدالت خان،عبد الرحیم ، محمد مختار ،ضلع میانوالی سے احمد خان، سلطان خان ،سید امیر،اعجاز احمد اورضلع بھکر سے اﷲ داد،مشتاق احمد،غلام حسن،کاظم حسین اورمحمد اشرف وغیرہ شامل ہیں
khushabnews
پولیس:48 اے ایس آئی بطور سب انسپکٹر پروموٹ پولیس:48 اے ایس آئی بطور سب انسپکٹر پروموٹ Reviewed by Khushab News on 6:52:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.