باپ نے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرادیا



خوشاب نیوزڈاٹ کام) خوشاب کے محلہ رسول نگر کے رہائشی ایک شخص حاجی غوث محمد نے اپنے بیٹے ناصر محمود کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں زیر دفعہ 295 اےاور 506ت پ مقدمہ درج کرا دیا۔ 
اس خبر کو بھی پڑھیں :کدھی میں خوف و ہراس

ایف آئی آر کے مطابق ملزم ناصر محمود محکمہ تعلیم میں ٹیچر تھا اسے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا گیا جس کے بعد وہ سعودی عرب چلا گیا لیکن وہاں بھی اُس کی اشتعال انگیزیوں کے باعث اُسے ملک بدر کر دیا گیا ‘ واپس پاکستان آ کر اس نے محلہ رسول نگر کی جامع مسجد کے امام محمد مدثر کے ساتھ اشتعال انگیز گفتگو کی جب اُس کے والد حاجی غوث محمد نے اُسے منع کیا تو ملزم نے اُسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔

khushabnews
;
باپ نے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرادیا باپ نے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرادیا Reviewed by Khushab News on 9:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.