انسداد فتنہ قادیانیت کے لیے اہم اعلان ہو گیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے چیئرمین مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختم نبوت کے لئے اکابر اسلام کی اجتماعی خدمات ناقابل فراموش ہیں پاکستان میں امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر نے بھرپور تحریک چلائی 1953ء کے بعد 1974ء میں یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور پاکستانی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی نے اسمبلی کے فلور پر قرار داد پیش کی۔ مسلمان کی متفقہ تعریف کو آئین کا حصہ بنوایا اور تحفظ ناموس رسالت کی سرحدوں پر پہرہ دیتے ہوئے حضرت امیر المومنین ابوبکر صدیقؓ کی سنت کا احیاء کیا۔ ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ 7ستمبر کو ملک بھر میں فتنہ قادیانیت کے انسداد کیلئے جلسے‘ سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ جمعیت علماء پاکستان اس حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کر رہی ہے۔

khushabnews
;
انسداد فتنہ قادیانیت کے لیے اہم اعلان ہو گیا انسداد فتنہ قادیانیت کے لیے اہم اعلان ہو گیا Reviewed by Khushab News on 10:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.