نوجوانون کو عدم تشدد کی تربیت دینگے،چوہدری ارشد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک جاویداقبال اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو مسائل سے نجات دلانا اور اُن کا معیارِ زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے انشاء اﷲ آواز فورم کے تعاون سے کسانوں‘ محنت کشوں اور اقلیتوں کیساتھ ساتھ خواتین کو بھی مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقہ کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں آواز فورم کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کرنے کا عزم رکھتی ہے اور انشاء اﷲ حلقہ پی پی 39سمیت کوئی بھی علاقہ ڈویلپمنٹ سے محروم نہیں رہے گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او کمیونٹی دویلپمنٹ محترمہ نبیلہ ملک نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں ہمیں چاہیے کہ خواتین کو ملکی تعمیر و ترقی او رخوشحالی کے عمل میں شامل کریں۔ اس ضمن میں آواز پروگرام کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ سیمینار سے آواز فورم کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ‘ پروگرام کوآرڈینیٹر شاہ نواز خان‘ ثمینہ بلوچ اور رانا سلیم الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔ چوہدری ارشد محمود کا کہنا تھا کہ اس سال دس یونین کونسلوں میں آواز فورم کے تحت کھلی کچہری لگائی جائے گی نوجوانوں کو عدم تشدد اور برداشت کی تربیت دی جائے گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ خواتین کو شناختی کارڈ کا حصول آسان بنانے کیلئے بھی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف مواضعات سے آئی ہوئی خواتین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
  khushabnews
نوجوانون کو عدم تشدد کی تربیت دینگے،چوہدری ارشد نوجوانون کو عدم تشدد کی تربیت دینگے،چوہدری ارشد Reviewed by Khushab News on 1:24:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.