دیرینہ عداوت پر قتل



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دامن مہاڑ کے گاؤں ڈھوکڑی میں دیرینہ عداوت کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا تاج محمد چودہ روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا‘ جس کے نتیجہ میں ملزمان احمر عرف عامری ولد نصر حیات ساکن بوتالہ اور محمد شہزاد ولد محمد سلیم کیخلاف تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہونیوالا مقدمہ ‘ مقدمہ قتل میں تبدیل ہو گیا۔ یاد رہے کہ آٹھ اگست کو ملزمان احمر عرف عامری اور محمد شہزاد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تاج محمد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں داخل کرایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

khushabnews
;
دیرینہ عداوت پر قتل دیرینہ عداوت پر قتل Reviewed by Khushab News on 8:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.