مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سے قیادت کیخلاف سنگین الزام


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے فارغ کیے جانے والے صدر نذر حیات بلوچ نے کہا ہے کہ پیسوں کے عوض مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب صدارت لینے والے چوہدری عبدالمنان کو یوتھ ونگ کا صدر تسلیم نہیں کرتے،مختلف اخبار نویسوں کو اپنے رد عمل سے آگاہ کرتے ہوئے
 مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے فارغ کیے جانے والے صدر نذر حیات بلوچ نے کہا ہے کہ پیسوں کے عوض مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب صدارت لینے والے چوہدری عبدالمنان کو یوتھ ونگ کا صدر تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کاشف رندھاوا کے ہاتھوں بلیک میل ہو کرایسے فیصلے کرنے پر مجبور ہیں ۔ نذر حیات بلوچ نے مزید الزام لگایا کہ
 مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کاجنرل سیکرٹری کاشف رندھاوا لاکھوں روپے لے کر عہدے بیچ رہا ہے جس پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور پارٹی ورکروں خاص طور پر نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ نذر حیات بلوچ نے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی عہدوں کی خریدو فروخت کی اس کرپشن کا نوٹس لے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صوبائی صدر عابد شیر علی نے چوہدری عبدالمنان کو یوتھ ونگ کا ضلعی کا صدر نامزد کر دیا جبکہ قبل ازیں غلام حسین شاہد نے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر کی ذمہ داریاں ا چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو کو تفویض کررکھی ہیں۔چوہدری عبدالمنان اورشجاع الرحمن ٹیپو جو کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے دو الگ الگ دھڑوں کے ضلعی صدر بن گئے ہیں آپس میں کزن ہیں اور ایک ہی فیملی کے دو نوجوان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں۔

khushabnews
;
مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سے قیادت کیخلاف سنگین الزام مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سے قیادت کیخلاف سنگین الزام Reviewed by Khushab News on 7:21:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.