ایم ایس کو خصوصی ہدائت

ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالنور پور تھل  کا معائنہ کررہی ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی اوخوشاب کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نور پور تھل ،مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، کنزہ مرتضیٰ کی ایم ایس کو ہدایت ،ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی سی او نے مختلف وارڈز کا معائنہ بھی کیا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی خطیر رقم رکھی ہے تا کہ عوام کو علاج معالجہ کیلئے بہتر انتظامات فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر توقیر احمد نے انہیں ہسپتال میں کم وولٹیج کے مسئلے بارے بتایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نور پور علی عاطف بٹر،ڈی ایچ او آصف قاضی،ڈرگ انسپکٹر عامر حفیظ،و دیگر بھی موجود تھے۔
khushabnews

ایم ایس کو خصوصی ہدائت ایم ایس کو خصوصی ہدائت Reviewed by Khushab News on 5:21:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.