ٹی ایچ کیو نورپور تھل،13نئے ائیرکنڈیشنرز ادھر ادھر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹی ایچ کیو ہسپتال نور پورتھل میں سہولیات فراہم کی جائیں رکن عالم ، 13ایئرکنڈیشنر ضلعی ہیدکوارٹر ہسپتال بھجوانا زیادتی ، اسامیاں پر کی جائیں، مطالبہ صدر تھل وکلا ایکشن کمیٹی مہر رکن عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہسپتال کے 13ائیر کنڈیشنز ضلعی ہیڈ کوارٹر بھجوانا سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل کو پنجاب حکومت کی طرف سے ماڈل ہسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی درجنوں آسامیاں آج خالی پڑی ہیں ۔ انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ ،کمشنر سرگودھا اور ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو کے ائیر کنڈیشز واپس کیے جائیں اور ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کی جائے تاکہ عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف مل سکے ۔
khushabnews
ٹی ایچ کیو نورپور تھل،13نئے ائیرکنڈیشنرز ادھر ادھر ٹی ایچ کیو نورپور تھل،13نئے ائیرکنڈیشنرز ادھر ادھر Reviewed by Khushab News on 6:03:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.