ملاوٹ مافیا چھا گیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نور پورتھل ، مضر صحت اشیا کی کھلے عام فروختبیماریاں پھیلنے لگیں۔ملاوٹ مافیا جعلی پتی ، مصالحہ جات ،دوودھ بیچنے لگا ، ڈی سی او نوٹس لیں، شہریوں کا مطالبہ ۔نور پور تھل و گرد و نواح میں ملاوٹ مافیا اور کھانے پینے کی ناقص اشیا کی کھلے عام فروخت جاری ہے ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔ پتی،مصالحہ جات،مرچیں،دودھ ودیگر اشیاء میں ملاوٹ کر کے ملاوٹ مافیاء سادہ لوح شہریوں کے سینوں میں زہر اتارنے میں مصروف ہے جبکہ مضر صحت مشروبات،گلی سڑی سبزیاں،فروٹ شہریوں کا مقدر بن چکے ہیں ۔شہر مختلف قسم کے امراض کا شکار بن رہے ہیں۔شہریوں نے محکمہ ہیلتھ و ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص اشیاء کی فروخت روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔
ملاوٹ مافیا چھا گیا ملاوٹ مافیا چھا گیا Reviewed by Khushab News on 6:46:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.