چوہدری عبدالمنان نے سیاسی دھماکہ کردیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر نذرحیات بلوچ فارغ چوہدری عبدالمنان خان ضلع کے صدر نامزد باقائدہ نوٹیفکیشن جاری ،یہ بات نو منتخب صدر چوہدری عبدالمنان خان نے مسلم لیگ(ن) سیکرٹیرٹیٹ جوہرآبادمیں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے نو منتخب صدر چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کے تحت نوجوانوں کو متحد اور منظم رکھنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے
 اُنھیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اُس سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونگے انشاء اﷲ یوتھ ونگ ضلع خوشاب میں ایک مضبوط قوت بن کر اُبھرے گی۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ 
اس خبر کو بھی پڑھیں :سیاسی ہلچل پھر شروع

ہمارے خاندان کی مسلم لیگ ن کیساتھ وابستگی اٹل ہے تاریخ شاہد ہے کہ ہمارے کنبے نے مسلم لیگ ن کو مضبوط اور ناقابل شکست سیاسی قوت بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا انشاء اﷲ میں اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھوں گا۔ چوہدری عبدالمنان کا کہنا تھا یوتھ ونگ کا پلیٹ فارم میرے لیے نیا نہیں میں نے ماضی میں بطور ضلعی جنرل سیکرٹری نوجوانوں کی اس تنظیم کو فعال بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری عابد شیر علی نے اُن پر اعتماد کرتے ہوئے اُنھیں ضلعی صدر کی ذمہ داریاں تفویض کیں میں انشاء اﷲ قائدین کے اعتماد اور یوتھ ونگ کے کارکنوں کی توقعات پر پورا اُتروں گا۔ یاد رہے کہ چوہدری عبدالمنانقبل ازیں یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

khushabnews
;
چوہدری عبدالمنان نے سیاسی دھماکہ کردیا چوہدری عبدالمنان نے سیاسی دھماکہ کردیا Reviewed by Khushab News on 8:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.