پیپلز پارٹی کا ضلعی صدراور بلاول بھٹوزرداری



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن وسابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے کہاکہ بلاشبہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل ایک مشکل کام ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے قائم کی گئی سینٹرل پنجاب آرگنائزرنگ ورکنگ کمیٹی اپنے پورے اخلاص اور محنت کے ساتھ ضلعی صدور اور تنظیم کے دیگر عہدیداروں کا چناؤ کریگی 

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے دو الگ الگ دھڑوں کی طرف سے منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کی روشنی میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے اور تنظیم سازی میں تنظیمی عہدیداروں کا چناؤ صرف اورصرف میرٹ پر کیا 
جائیگا اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کو آگے لایا جائیگا تاکہ پنجاب کو پیپلزپارٹی کو ایک دفعہ پھر اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پہلے کی طرح ایک مضبوط جماعت بنا کر سامنے لایا جاسکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ تنظیم سازی کے حوالہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دیا گیے میرٹ و مینڈیٹ کے مطابق نہ سفارش مانی جائیگی نہ سرمایہ دار کی چمک کو دیکھا جائیگا میرٹ ہی تنظیم سازی کا اصول ہوگا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت تسنیم قریشی آصف خان و دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے پہلا کنونشن سابق ضلعی صدر ظل حسنین اور دوسرا سابق سٹی صدر مرزا نیاز بیگ کی طرف سے منعقد ہوا دونوں ورکر کنونشنوں میں پیپلزپارٹی کے ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی اور دونوں سابقہ عہدیداروں کے درمیان صدارت کے لیے سخت مقابلہ ہے۔
khushabnews
پیپلز پارٹی کا ضلعی صدراور بلاول بھٹوزرداری پیپلز پارٹی کا ضلعی صدراور بلاول بھٹوزرداری Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.