گھر بیٹھے تنخواہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )جابجا گندگی کے ڈھیر قائد آباد فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگا انتظامیہ خاموش،عملہ صفائی گھر بیٹھ کر تنخواہیں بٹورنے میں مصروف تعفن میں سانس لینا دشوار ہو گیا ڈی سی اوخوشاب فوری نوٹس لیں عوامی مطالبہ ۔مقامی انتظامیہ کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث قائد آباد میں صفائی کا نظام بری طرح درہم برہم ہو چکا ہے ۔بازاروں اور گلیوں میں لگے گندگی کے ڈھیر بیما ریوں کو جنم دینے لگے ہیں ۔ جبکہ ان سے اٹھنے والے تعفن میں سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے ۔ بعض با اثر افراد کی سر پرستی کے باعث عملہ صفائی کا م کرنے کے بجائے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں بٹور رہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ قائد آباد میں صفائی کی انتہائی نا قص صورتحال کا فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو گندگی کے ڈھیروں اور تعفن سے نجات مل سکے ۔

khushabnews
گھر بیٹھے تنخواہ گھر بیٹھے تنخواہ Reviewed by Khushab News on 6:36:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.