وارث کلو کے گاوں میں ہنگامہ آرائی


روڈہ :دوکانوں میں بارشی پانی داخل ہونے پر تاجر احتجاج کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بارشی پانی دوکانوں میں داخل ہونے پر احتجاج تاجروں کو مہنگا پڑگیا۔رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو کے آبائی گاوں روڈہ کے بازار میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث بارشی پانی دوکانوں میں داخل ہونے پر تاجر اور دوکاندار سراپائے احتجاج بن گئے‘ روڈہ کے تاجروں نے ٹائر جلا کر جوہرآباد آدھی کوٹ روڈ بلاک کر دی جس کے نتیجہ میں اس اہم شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ روڈہ بازار میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث ابھی تک بارشوں کا پانی کھڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو آمدورفت میں دشواریاں حائل ہیں بلکہ تاجروں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ احتجاجی مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ چوہدری خالد محمود گوندل موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے تاجر راہنماؤں سے مذاکرات کئے اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کی یقین دہانی پر تاجروں نے ہڑتال ختم کر دی تاہم چند گھنٹے بعد مٹھہ ٹوانہ پولیس نے روڈہ سے مسلم لیگ ن کے کونسلرمطلوب سمیت تیرانامزداورپچیس نامعلوم افراد کیخلا ف  زیر دفعات341/147/149 ت پ مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


khushabnews
وارث کلو کے گاوں میں ہنگامہ آرائی وارث کلو کے گاوں میں ہنگامہ آرائی Reviewed by Khushab News on 8:30:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.