پولیس ملازمین کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا

جوہرآباد:آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید پولیس دربار سے خطاب کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران و ملازمین کو اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی کیساتھ سرانجام دینا ہونگے۔ سائلوں کی داد رسی اور انصاف میں حائل رکاوٹیں دور کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی بھی سطح پر کوئی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس لائن جوہرآباد میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نتھوکہ تمام ڈی ایس پی صاحبان ‘ ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ‘ وائرلیس سٹاف ‘ ایلیٹ فورس اور پولیس ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اُنھوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین فاصلے ختم کرنے کیلئے پولیس ملازمین کو اپنا روایتی رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ پولیس کے خلاف کرپشن یا بداخلاقی کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ملی تو سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آر پی او سرگودھا نے ڈاکوؤں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والے انسپکٹر پرویز اختر ‘ انسپکٹر امجد جلال ‘ انسپکٹر کامران ظہور‘ انسپکٹر ارشد عباس‘ سب انسپکٹر محمد عظمت‘ سب انسپکٹر شیر محمد‘ سب انسپکٹر آصف اقبال‘ اے ایس آئی عدالت خان‘ اے ایس آئی عبدالرحمن‘ ہیڈ کانسٹیبل مسرت عباس‘ کانسٹیبل نعیم عباس‘ کانسٹیبل ربنواز ‘ کانسٹیبل تیمور خان‘ کانسٹیبل محمد یاسین‘ کانسٹیبل محمد الیاس ‘ کانسٹیبل محمد منظور ‘ کانسٹیبل شیر محمد ‘ کانسٹیبل غلام عباس‘ کانسٹیبل محمد طاہر‘ کانسٹیبل محمد خدا بخش‘ کانسٹیبل محمد وسیم‘ کانسٹیبل محمد سلیم‘ کانسٹیبل شاہ نواز اور کانسٹیبل محمد عمران میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ بعد ازاں اُنھوں نے پولیس افسران و ملازمین سے فرداً فرداً ان کے مسائل سنے اور اُن کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔بعد ازاں آر پی او سرگودھا نے تھانہ جوڑا کلاں کا معائنہ کیا اور وہاں پر پولیس ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اُنھوں نے تھانے کی حوالات کو چیک کیا اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ مقدمات کی شفاف اور درست تفتیش یقینی بنائی جائے۔ عدم پتہ مقدمات کو ٹریس کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور سنگین نوعیت کے مقدمات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے ڈی پی او وقاص حسن نتھوکہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں موجود پولیس کی گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اُنھوں نے گاڑیوں کی لاگ بک کا تفصیلی جائزہ لیا اور اُن کی صفائی اور مینٹیننس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 khushabnews
;
پولیس ملازمین کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا پولیس ملازمین کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا Reviewed by Khushab News on 7:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.