پندرہ لاکھ روپے تقسیم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خوراک و زراعت و رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شفیف نے پہاڑون کا سینہ چیر کر معدنیات نکالنے والے محنت کشوں کو ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے امدادی سکیم جاری کر کے تعلیم کے فروغ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔تاکہ محنت کش افراد کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے معاشرے کا اہم فرد ثابت ہو سکیں وہ مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ خوشاب میں محنت کشون میں ان کے بچوں کیلئے تعلیمی اکراجات کے سلسلہ میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیم کے سلسلہ میں یہ سکیم منفرد ہے جس سے ہر محنت کش کے میترک تک کے بچے کیلئے تین ہزارروپے ایف اے ،بی اے کی تعلیم کیلئے بارہ ہزارروپے جبکہ ایم اے اور اعلٰ تعلیم کیلئے چوبیس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔قبل ازیں مائن لیبر ویلفیئر آفیسر خوشاب عبدالبر گوندل نے بتایا کہ اس سکیم کے آغاز میں 443افراد میں 15 لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جارہی ہے جبکہ محنت کشون میں جہیز فنڈز ،اور دیگر مراعات اس کے علاوہ ہیں۔بعد ازان ملک شاکر بشیر اعوان نے محنت کشوں میں چیک تقسیم کئے۔

khushabnews
پندرہ لاکھ روپے تقسیم پندرہ لاکھ روپے تقسیم Reviewed by Khushab News on 8:07:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.