معیاری علاج عوام کا بنیادی حق ہے

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں بریفنگ لے رہے ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)معیاری طبی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں ،علی جان خان ۔سرکاری ہسپتالوں کو جدید بنانے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا گیا ،صوبائی سیکرٹری صحت۔صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ معیاری طبی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کو جدید بنانے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔پہلے مر حلہ میں اس سال 25 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور15تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا یا جا ئے گا ۔ وہ گزشتہ روز میانوالی ‘ جوہر آباد اور نور پور تھل میں سرکاری ہسپتالوں کے دورے کے دوران گفتگو کررہے تھےسیکرٹری ہیلتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کا دورہ  کیا۔ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ بھی موجود تھے ۔قبل ازیں ۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا ، ڈی سی او شوزب سعید نے درپیش مسائل بارے بریفنگ دی۔ 
 khushabnews
;
معیاری علاج عوام کا بنیادی حق ہے معیاری علاج عوام کا بنیادی حق ہے Reviewed by Khushab News on 7:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.