کانگو سنگین خطرہ بن گیا


سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے کہا ہے کہ کانگو وائرس ایک سنگین خطرہ بن کر ہمارے ارد گرد منڈلا رہا ہے اور اس سے محفوظ رہنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ضلع خوشاب کی حدود میں قربانی کیلئے لائے جانیوالے جانوروں کی موثر سکریننگ کی جائے اور کوشش کی جائے کہ کوئی بھی متاثرہ مویشی ضلع کی حدود میں داخل نہ ہونے پائے اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ جوہرآباد کے دوران ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کو کانگو وائرس کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور لائیو سٹاک کا پورا سٹاف انتہائی محنت اور جانفشانی کیساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ضمن میں محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک اﷲ ڈوایا اور ڈی او لائیو سٹاک خوشاب آصف سلطان کے ہمراہ لائیو سٹاک فارم کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر تعینات سٹاف کو کانگو وائرس کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی او لائیو سٹاک عامر سلطان نے بتایا کہ ضلع خوشاب کے تمام داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں محکمہ لائیو سٹاک کے دو‘ دو اہلکار تعینات ہیں اور ٹرکوں میں لائے جانیوالے مویشیوں کی چیکنگ کے بعد اُن پر باقاعدہ سپرے کیا جاتا ہے تاکہ کانگو وائرس کی بنیاد بننے والے چیچڑوں کو ختم کیا جا سکے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے بعد ازاں نئے شروع ہونیوالے پراجیکٹ لیمپ کے حوالے سے این پی آر ایس اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کے متفقہ اجلاس سے خطاب کیا اور پراجیکٹ کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

khushabnews
کانگو سنگین خطرہ بن گیا کانگو سنگین خطرہ بن گیا Reviewed by Khushab News on 11:14:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.