شانی گینگ گرفتاری کا دعویٰ حقیقت کیا؟

ڈی ایس پی پرویز خان نیازی شانی گینگ کی گرفتاری بارے پریس کانفرنس کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس نے خوشاب،جوہرآباد اور نواحی علاقون میں مسلح ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم،دکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیلیں برآمد کر کے ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لئے یہ بات ڈی ایس پی سرکل پرویز خان نیازی نے پریس کانفرنس میں بتائی،انہون نے کہا کہ ذیشان عرف شانی گینگ نے جوہر آباد اور خوشاب کے علاقوں میں دوکانوں میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر دوکان مالکان کو یرغمال بناکرنقدی،موبائل فون اور زیوارت چھننے کے علاوہ ہائی وے راہبری اورموٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہوئی تھیں ۔ان وارداتوں میں ملوث ملزمان نے پولیس اور عوام کے سکون کو تہہ و بالا کر دیا تھا آئے روز کی وارداتوں سے یہ ملزمان ایک باقاعدہ منظم گروہ کی شکل اختیار کر چکے تھے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں کافی بے چینی پائی جاتی تھی

جون29 کو خوشاب نیوز پر ان ملزمان کی گرفتاری کی شائع ہونیوالی خبر

 "جوہرآباد پولیس کی اہم کامیابی

شانی گینگ کے ملزمان خوشاب  پولیس کی حراست میں

جس پر ڈی پی او کی ہدایت پر چھاپہ مارٹیمیوں نے کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان ذیشان عرف شانی ولد محمد اسلم قوم بلوچ سکنہ سیٹلائیٹ ٹاون خوشاب،محمد شہزاد ولد دلباز قوم راجپوت ساکن محلہ حسین آباد خوشاب۔معراج حسین ولد اعجاز حسین قوم شیخ سکنہ محلہ بادشاہنوالہ خوشاب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی ؛تقربیاً3لاکھ روپے موبائل فون ؛02عدد موبائل فون،پسٹل؛3ضرب پسٹل معہ 20کارتوس برآمد کر لئے ذیشان عرف شانی گروہ جو کہ ایک بین الاضلاعی گینگ ہے اور خوشاب پولیس کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا تھا کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں برآمدگی مال مسروقہ عمل میں لاکر بلاشبہ اہم ٹاسک کو حاصل کیا ہے ۔ انکی گرفتاری کی وجہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے ،پولیس کا امیج بہتر ہوا ہے ٹیم کی کاو ش قابل ستائش ہے جو آئندہ انکشاف ملزمان متعلقہ اضلاع کے ڈی پی او صاحبان کو بھجوائے جا رہے ہیں ۔جناب ڈی پی او صاحب خوشاب نے اس ٹیم کی خصوصی کاوش پر ملازمان و افسران کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نواز ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے جوہرآباد پولیس نے متذکرہ ملزمان کو جون میں گرفتار کیا تھا تاہم پولیس نے پندرہ اگست کو ایک پریس کانفرنس میں ان ملزمان کی گرفتاری کو ایک ٹیم کی کاوش قرار دیتے ہوئے اب ظاہر کیا ہے 
 khushabnews

شانی گینگ گرفتاری کا دعویٰ حقیقت کیا؟ شانی گینگ گرفتاری کا دعویٰ حقیقت کیا؟ Reviewed by Khushab News on 12:18:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.