تین خودکشیاں ۔۔ مگر



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں 24گھنٹوں کے دوران حالات کے ستائے ہوئے تین افراد نے خود کشی کی کوشش کی‘ جنھیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا گیا۔ اقدام خود کشی کا پہلا واقعہ وقار اسلم کالونی میں ہوا جہاں ایک 20سالہ لڑکی مسماۃ شازمہ دختر چوہدری محمد دین نے اہل خانہ کے رویہ سے تنگ آ کر زہریلی دوائی پی لی اُسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کیا اور اُس کی جان بچ گئی۔ چک نمبر46 ایم بی میں ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ فوزیہ زوجہ محمد اسلم نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار گولیاں نگل لیں جبکہ ایک نوجوان زوہیب اختر نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی ۔ مسماۃ فوزیہ اور زوہیب اختر کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

khushabnews
;
تین خودکشیاں ۔۔ مگر تین خودکشیاں ۔۔ مگر Reviewed by Khushab News on 9:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.