شاکر بشیر اور سمیرا گروپ میں پھر جنگ چھڑ گئی



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق ایم پی اے امیدوار برائے ضلعی چیئرمین ملک مختار احمد اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک ضلعی چیئرمین کے امیدوار نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بعض مقامی دھڑے ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن میں انتشار پھیلا رہے ہیں ملک مختار احمد نے گزشتہ روز نوشہرہ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی خصوصی کاوشوں سے گیارہ یونین کونسلوں کے آزاد منتخب ہونے والے چیئرمینوں جن میں ملک مشتاق احمد اعوان ملک عبدالرحمن اعوان ملک مختار اعوان حاجی اللہ دتہ سید رفیع الدین شاہ سردار ریحان عباس بلوچ چوہدری مختار رضوان رندھاوا ملک شیر عالم گنجیال میاں محمد منیر ملک زبیر حیات اترا اور چوہدری نو محمد شامل ہیں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اس کے علاوہ
 خبر کو بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے بھی نئے عہدیدار نامزد، نوٹیفیکشاسن جاری
 گیارہ آزاد وائس چیئرمینوں اور درجنوں آزاد کونسلرز نے بھی سمیرا ملک پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اجتماعی طور پر کیمپ آفس جوہر آباد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ان سرکردہ شخصیات کی شمولیت سے مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں مزید ایک قوت بن کر ابھری ہے ملک مختار احمد اعوان نے کہا کہ ایک ہی خاندان میں سیٹوں کی بندر بانٹ مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں ہے بلکہ درینہ ورکروں اور کارکنوں کو نمایاں مقام دینا پاکستان مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام منتخب چیئرمین ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں میونسپل کمیٹی نوشہرہ اور مٹھہ ٹوانہ میں بھی سمیرا ملک گروپ کو واضع اکثریت حاصل ہے جہاں پر دونوں چیئرمین ہمارے گروپ کے ہی منتخب ہوں گے اخبار نویسوں کے ایک سوال کے جواب میں ملک مختار احمد نے کہا کہ ضلعی چیئرمین شپ کیلئے مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے دل سے قبول کریں گے ۔

khushabnews
;
شاکر بشیر اور سمیرا گروپ میں پھر جنگ چھڑ گئی شاکر بشیر اور سمیرا گروپ میں  پھر جنگ چھڑ گئی Reviewed by Khushab News on 8:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.