الطاف حسین کیخلاف ریلی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سنی تحریک ضلع خوشاب کے زیر اہتمام خوشاب شہر میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کیخلاف مسجد جڑانوالی کے باہر احتجاجی مظاہر کیا سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد امتیاز چٹان نے کہا کہ پاکستان مخالف تقریر پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کو کراچی کے مکہ چوک پرسرعام پھانسی دی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان حاصل کیااسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے قائد ایم کیوایم نے ریڈ لائن کراس کر چکے ہیں جہاں سے واپسی ناممکن ہے حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قائد ایم کیو ایم کو واپس لا کر سرعام پھانسی پر لٹکائیں اور ایم کیوایم پر فوری پابندی عائد کرے کیونکہ ایم کیو ایم قائد اور انکی جماعت ملک سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں اور غدار کی سزا صرف موت ہے اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والی سیاسی پارٹی کو ملک میں چلنے کاکوئی حق نہیں دیگر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے میڈیا کے نمائندے اپنی جانوں کو خطرات میں دھکیل کر معاشرے کو شعور فراہم کرتے ہیں حکومت میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے ۔میڈیا ہاؤسز پر حملے ناقابل برداشت ہیں حکومت میڈیا ہاؤسز کے نقصان کا ازالہ کرے اور ملوث عناصر کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔احتجا ج میں پاکستان سنی تحریک کے عہدیداروں ،کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

khushabnews
;
الطاف حسین کیخلاف ریلی الطاف حسین کیخلاف ریلی Reviewed by Khushab News on 11:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.