مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت

File foto

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کے باعث سرعام بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلی ہیں اور کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جوکہ حفظان صحت کے خلاف سنگین خلاف ورزی ہے مرغیوں کو ذبح کرنے اور گوشت بنانے اور فروخت کرنے میں حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کیا جانے لگا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیشتر دوکاندار اور مزدور موذی امراض کو دعوت دینے لگے ہیں ان مرغیوں کے فضلات،اعضا آبادی کے قریب پھینک دئیے جاتے ہیں جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے سیاسی و 
سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
khushabnews
مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت Reviewed by Khushab News on 9:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.