سوڈھی جے والی کے نوجوان کی نمایاں پوزیشن


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جامعہ اسلامیہ سوڈھی (جیوالی)کے طالب علم خلیل الرحمن نے میٹرک وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے 86فیصد نمبر لیکر کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی حکومت پنجاب نے پوزیشن ہولڈر کی کارکردگی پر انٹر میڈیٹ کلاسسز کے لئے سکالر شپ جاری کردی اور پہلے مرحلے پر اٹھارہ ہزار روپے پنجاب بینک سے جاری کردئیے گئے ہیں ادارہ جامعہ اسلامیہ کے سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث خوشاب خالد علوی جنرل سیکرٹری جامعہ اسلامیہ مولانا محمد زبیراور دیگر انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس میں زیر تعلیم لائق بچوں کو سکالر شپ جاری کرنے سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے یہ گورنمنٹ پنجاب کا احسن اقدام قابل ستائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ تعلیمی میدان میں غریب عوام کی خدمت میں ایک روشن کردار ادا کررہا ہے جو نرسری سے بی اے تک بچوں کو تعلیم رہائش کتابیں یونیفارم اور سفری سہولتیں مفت فراہم کرتا ہے۔
khushabnews
سوڈھی جے والی کے نوجوان کی نمایاں پوزیشن سوڈھی جے والی کے نوجوان کی نمایاں پوزیشن Reviewed by Khushab News on 7:22:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.