وادی سون کے مکین خوفزدہ


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوفی ملک شیر محمد سلفی نے کہا کہ اوچھالی شہر سمیت وادی سون کے تمام قصبات میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار ہے جس علاقہ کے مکین تنگ آگئے ہیں سینکڑوں کتوں نے شہر کی گلیوں محلوں میں اپنا راج قائم کرلیا ہے جس سے بچے عورتیں اور بوڑھے سخت خوفزدہ ہیں انہوں نے بتایا کہ غریب کسان نور محمد کی قیمتی گائے کو باؤلے کتے کے کاٹنے پر فائرنگ کرکے گائے کو ہلاک کیا گیا اور محکمہ صحت نے جس ملازم کو کتے مار کیلئے رکھا ہوا ہے اس نے اوچھالی میں کلینک بنایا ہوا ہے اسے اپنے کلینک سے فرصت نہیں ملتی اور کتا مار زہر کسی ناتجربہ کو دے کر کتوں کو مارنے کا کہا جاتاہے جس سے لوگوں کے پالتو جانور بھی ہلاک ہورہے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ حکام کو کئی بار تحریری اور زبانی درخواست گزاری کی گئی لہذا حکام اب کی بار فوری نوٹس لیں اور وادی سون کے قصبات سے ہنگامی بنیادوں پرتلفی کتا مہم شروع کریں اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔
khushabnews
;
وادی سون کے مکین خوفزدہ وادی سون کے مکین خوفزدہ Reviewed by Khushab News on 7:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.