وادی سون کی خبریں



نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انجمن پٹواریان کے صدر شفقت حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کا پٹواریوں کے خلاف غیر مناسب رویہ اور بے جا شو کاز نوٹس جاری کرنے پر اگلے ہفتہ سے قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے خلاف جارحانہ رویہ نہ بدلا گیا تو ہم ڈویژن سطح تک اپنی آواز بلند کرکے ہڑتال جاری رکھیں گے اسسٹنٹ کمشنر عبدالماجد نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے محکمہ مال نوشہرہ کے کمپیوٹر ریکارڈ سمیت اور دیگر معلومات پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے ملک جاوید اعوان تھے دیگر مہمانوں میں اے سی نوشہرہ عبدالماجد ڈی ڈی او نوشہرہ ملک احسان احمد اور پرنسپل شاہ محمد تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول ؐ کے بعد سکول کے بچوں نے ٹیبلو شو پیش کئے اور ہونہار طلبہ و طالبات نے ملک پاکستان کی آزادی ،قائد اعظم ،علامہ اقبال کی حالات زندگی پر روشنی ڈالی ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں اور کسان مزدور کی انتھک محنتوں کا نچوڑ ہے انہوں نے بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے آپ کو چاہیے کہ تعلیم پر اپنی پوری توجہ دیں بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی سون کی ترقی وخوشحالی پر میگا پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں سیاحت کے فروغ پر کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل ہوجائیں گے ۔
khushabnews
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:53:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.