عالمی معیار کے لیے کوشاں ہیں

 سیکرٹری ٹورازم محمداقبال وادی سون میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کررہے ہیں

سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹری ٹورازم کا دورہ سون ویلی ، تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ ۔علاقے کو عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے، محمد اقبالسیکرٹری یوتھ افیئرز، آرکیالوجی ،سپورٹس اینڈ ٹورازم پنجاب محمد اقبال نے سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے وادی سون کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن ٹورازم تنویر جبار بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ اُنھوں نے کنہٹی گارڈن میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ریسٹ ہاؤس میں انفارمیشن سنٹر مسجد ٹک شاپ کیمپنگ سائٹ واٹر فال کے تعمیراتی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ وادی سون کو بہترین سیاحتی مرکز بنا یا جائیگا۔ سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ میں کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دے کر بھاری زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ حکومت وادی سون کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھائے گی۔
khushabnews
;
عالمی معیار کے لیے کوشاں ہیں عالمی معیار کے لیے کوشاں ہیں Reviewed by Khushab News on 6:52:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.