کانگو سے بچاو، ہسپتال ہی بند کرڈالا


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
ویٹرنری ہسپتال بند
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یو سی انگہ کا واحد وٹنری ہسپتال بارہ روز سے بند ،حکومت کی انوکھی منطق پہلے ہی مویشیوں میں بیماری سے کئی جانور ہلاک ہو چکے ہیں اور انگہ وٹنری ہسپتال کے عملہ کو ہی ٹرانفر کر دیا گیا ڈسپنسر کو پدھراڑ اورواٹر کیرئیرکو نوشہرہ بھیجا گیا اس سے قبل ہی ڈاکٹر اوردیگر آسامیاں خالی تھیں ہسپتال بند ہونے سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے سماجی شخصیات ملک یوسف آزاد ،ملک غلام رسول اعوان ،ملک فاروق اعوان ، ،ملک دستیار امیر امجد اعوان اور چیئرمین یوسی انگہ قاضی عزیز الرحمن نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ سے فوری نوٹس لینے اور فوری عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹرانسفارمر یا درد سر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نوشہرہ کے محلہ لطیفال،مندیال،ہائی سکول ،بکھوال سٹریٹ روڈ کا بجلی ٹرانسفارمر واپڈا اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث صارفین کیلئے درد سر بن گیا ہے تفصیل کے مطابق مزکورہ محلہ جات کا ٹرانسفارمر کئی مرتبہ جل چکا ہے اور اب بھی اہل محلہ ایمر جنسی ٹرالی ٹرانسفارمر کی مہیا کردہ کردہ بجلی پر گزارہ کررہے ہیں ٹرالی ٹرانسفارمر بھی ایک دفعہ جل چکا ہے اور اس کی مین سپلائی کی ڈی اڑانا معمول بن چکا ہے اہل محلہ نے کئی مرتبہ درخواست گذاری کی کہ لائن پر ڈھیلی تاروں کو کس کر لگایا جائے تو محکمہ کے ٹرانسفارمر جلنے سے بچ جائیں گے مگر لائن سپریڈنٹ کسی کی نہ مان کر محکمہ کے ہزاروں روپوں کا نقصان کررہا ہے اگر رات کو بجلی بند ہوجائے تو اہل محلہ کے مکین رات جاگ کر گزارتے ہیں کیونکہ واپڈا شکایات آفس رات دس بجے کے بعد بند ہوجاتا ہے اورایکسئین کے رابطہ کرنے پر جواب ملتا ہے کہ آج گزارہ کرو صبح تک بجلی ٹھیک ہوجائے گی جبکہ رات کے اوقات میں ایس ڈی او واپڈا نوشہرہ فون اٹینڈ کرنے کی بھی زحمت گوارہ نہیں کرتے شہریوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

khushabnews
;
کانگو سے بچاو، ہسپتال ہی بند کرڈالا کانگو سے بچاو، ہسپتال ہی بند کرڈالا Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.