وادی سون ننگی ویڈیو سیکنڈل


File foto

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )) موضع انگہ میں نوجوان نے پچاس سالہ شخص کی ننگی ویڈیوبنا کر بلیک میلنگ کی کوشش تفصیل کے مطابق محمد اکرم ولد محمد اسلم نے اپنے بچپن کے دوست پچاس سالہ میاں محمد قوم زرگر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلا کر اسلحہ کی نوک پر ننگا کرکے نازیبا حرکات شروع کردیں اور ساتھ ہی عریانی کی ویڈیو فلم بنا لی اور دوسرے روز بھاری رقم کا مطالبہ کردیا کہ اگر مجھے رقم نہ دی تو تمہاری ننگی ویڈیو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردوں گا میاں محمد نے دو دن کی پریشانی کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے عریانی والی فلم برآمد کرکے ملزم محمد اکرم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف زیر دفعہ ت پ 377/511/384/292مقدمہ درج کرلیا ہے۔

khushabnews
;
وادی سون ننگی ویڈیو سیکنڈل وادی سون ننگی ویڈیو سیکنڈل Reviewed by Khushab News on 8:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.