کس کا گراف گررہا ہے، ناقابل یقین دعویٰ



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

تحریک انصاف کا گراف گررہاہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جاوید بکھوال نے کہا ہے کہ ملک میں تحریک انصاف کا گراف روز بروز گرتا جارہا ہے کیونکہ ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں اور ضلع خوشاب پہلے سے زیادہ مسلم لیگ کا گڑھ بن چکا ہے 


مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے بلاتفریق عوام کی خدمت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کو واحد سیاسی جماعت قرار دیتے ہیں موجودہ حکومت میاں برادران نے تعلیمی صحت اور کھیل کے میدانوں میں عوام کو ان کے حقوق دئیے اور عام لوگوں کے ساتھ مناسب انصاف اور رواداری کا رویہ رکھا ہوا ہے اور بلاتفریق عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔

کتے وبال جان بن گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں خارش زدہ کتے انسانوں کے لئے وبال جان بن گئے ہیں محلہ کی ہرگلی میں آوارہ،باؤلے اور خارش زدہ کتوں نے شہریوں کو گھروں تک محصور کر کے رکھ دیا ہے
 عرصہ دراز سے ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جاچکی ہے مگر ٹی ایم او صاحب ویکسین ختم کا کہہ کر اپنے فرض سے سبکدوش ہوجاتے ہیں کہیں شنوائی نہیں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے کئی افراد موت کی نیند سوگئے ہیں مگر انتظامیہ خاموش ہے یہاں کی سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں راجپوت یوتھ فیڈریشن کے رانا تنویر احمد نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اظہار تعزیت
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب کے صحافی عباس کھوکھر کے سسر اور بلال احمد کے والد کی وفات پر وادی سون پریس کلب کے عہدیداروں نے عباس کھوکھر سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی۔
khushabnews
;
کس کا گراف گررہا ہے، ناقابل یقین دعویٰ کس کا گراف گررہا ہے، ناقابل یقین دعویٰ Reviewed by Khushab News on 7:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.