پولیس کی ناک نیچے سنگین واردات


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیٹرولنگ چیک پوسٹ پیل کی ناک کے نیچے گزشتہ رات نو بجے کے قریب سنگین روڈ ڈکیتی کی واردات چھ کے لگ بھگ نقاب پوش ڈاکو آتشیں اسلحہ کے زور پر متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
خبر جاری ہے

 پولیس دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی بتایا جاتا ہے کہ موضع پیل کی پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب راولپنڈی سرگودھا مین شارع پر ڈاکووں نے روڈ بلاک کر کے اسلحہ کی نوک پر متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے بد تمیزی کرتے ہوئے موبائیل فونز اور لاکھوں روپے کی نقدی لے کر فرار ہوگئے تھانہ کٹھہ سگھرال پولیس اور پیٹرولنگ پولیس پیل کے اہلکار دوگھنٹے کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچے تو مسافروں نے احتجاجا روڈ بلاک کر رکھا تھا 
 ڈی ایس پی تھانہ صدر پرویز خان کے مسافروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا گیا تھانہ کتھہ سگھرال پولیس نے ظفرا قبال ساکن دئیوال کی رپورٹ پر ڈکیتی کی سنگین واردات کا مقدمہ نامعلوم ڈاکووں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

بارش سے موسم خوشگوار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ سمیت وادی سون کے علاقوں میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے لوگوں کے چہرے خوشی کھل اٹھے اس سے پہلے گرمی اور حبس سے لوگوں سے برا حال تھا حالیہ بارشوں سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جھیل کھبیکی،اوچھالی،جاہلر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے دیگر اضلاع سے آنے والے سیاح خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
khushabnews
پولیس کی ناک نیچے سنگین واردات پولیس کی ناک نیچے سنگین واردات Reviewed by Khushab News on 8:14:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.