کوئلے کی کان سےکیا نکل آیا



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نتھوکہ کی زیر نگرانی پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ضلع خوشاب کے ڈی ایس پی صدر ،مٹھہ ٹوانہ ،انویسٹی گیشن ،ہیڈ کوارٹرسمیت چار تھانوں کی نفری نے حصہ لیا وادی سون کے موضع کلیال کے قریب بدنام زمانہ کول مائن پر اچانک چھاپہ مار کر اٹھارہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا معلوم ہوا ہے کہ کے پی کے پٹھان اور افغانی پٹھان موضع کلیال کے قریب کول مائینز پر کام کیا کرتے تھے اور یہ منشیات کا گڑھ تھا پہاڑوں کے راستے منشیات لاکر دوسرے اضلاع میں بھی سپلائی کی جاتی تھی بین الاضلاعی منشیات کے گروہ کی گرفتاری پر ایل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا نوشہرہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔دریں اثناء جوہرآباد سے کرائم رپورٹر کے مطابق مشکوک افراد کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی 
اس خبر کو بھی پڑھیں :مولانا اظہار الحسن کیساتھ فراڈ ہو گیا
سربراہی میں پولیس نے چامبل مائننگ ایریا میں سرچ آپریشن کیا‘ آپریشن میں ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ اسد اﷲ خان‘ ڈی ایس پی جوہرآباد صدر پرویز خان نیازی‘ ضلع خوشاب کے مختلف تھانون کے ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ پہاڑی علاقوں میں کئے جانیوالے اس آپریشن کے دوران پولیس نے 16مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا‘ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر چار کلوگرام چرس ‘ 20موزر و پسٹل اور دیگر ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل اسد اﷲ خان نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور خصوصی طور پر اس امر کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کہیں اُن کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے تو نہیں۔ 

khushabnews
;
کوئلے کی کان سےکیا نکل آیا کوئلے کی کان سےکیا نکل آیا Reviewed by Khushab News on 9:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.