سینئر صحافی طالب بھٹی کی ٹانگیں توڑ دیں

 خوشاب:عوام کے ہاتھوں پکڑا گیا  طالب بھٹی پر مبینہ حملہ آور امجد 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے مقامی ہفت روزہ اخبار کے چیف ایڈیٹر و سینئر صحافی بالب بھٹی پر حملہ ، ٹانگیں توڑدی، صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھا پر الزام، ایک ملزم پکڑا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے طالب حسین بھٹی نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر آرہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح ملزمان نے اچانک ان پر حملہ کردیااور انکی دونوں ٹانگوں کو خاص طور پر بری طرح نشانہ بناتے ہوئے طالب بھٹی کی دونو ں ٹانگیں توڑ ڈالی ۔ 

حملے کا نشانہ بنے والے طالب بھٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں

بتایا گیا ہے کہ شور کی آواز سن کر ضلع خوشاب کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار جعفر حسین بلوچ ودیگر افراد اپنے قریبی ڈیرہ سے وہاں پہنچے اور طالب بھٹی کو ملزموں سے چھڑایا اور ایک مبینہ حملہ آوار کو بھی پکڑلیا جبکہ مضروب طالب حسین بھٹی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب لے جایا گایا اور بعد ازاں انکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد ریفر کردیا گیا۔ مبینہ پکڑیجانے والے ملزم کا نام امجد بتایا جاتا ہے جبکہ اس نے انکشاف کیا ہے کہ اسکو اور دیگر ملزمان کوخاور ماچھی نامی شخص جوکہ بسوں کے اڈے پر ہاکر ہے نے بھیجا تھا۔ دوسری طرف مضروب طالب بھٹی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ان پر یہ وحشیانہ حملہ صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا کے ایماء پر اور انکے قریبی ساتھی و مسلم لیگ ن کے جوہرآباد میونسپل کمیٹی کے امیدوار برائے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان کے مشورے سے کیا گیا ہے کیونکہ متذکرہ شخصیات کو انکے اخبار میں لگائی گئی بعض خبروں پر شدید رنج تھا ۔طالب بھٹی نے خوشاب نیوز کے استفسار پر بتایا کہ پولیس نے چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیااور ہسپتال انتظامیہ بھی میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ دینے میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔
khushabnews

;
سینئر صحافی طالب بھٹی کی ٹانگیں توڑ دیں سینئر صحافی طالب بھٹی کی ٹانگیں توڑ دیں Reviewed by Khushab News on 9:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.