صوبائی وزیر آصف بھا کیخلاف مقدمہ درج


خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) پولیس تھانہ خوشاب نے صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا سمیت چھ افراد کے خلاف سینئر صحافی طالب بھٹی پر دو روز قبل ہونیوالے حملے کا مقدمہ زیردفعات 337/34ایف سکس،337ایف فور، 337ایف فائیو،337ایف ون،337ایل ٹواور 109ت پ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق خوشاب کے سینئر صحافی طالب بھٹی نے 2010میں ملک محمد آصف بھا کے خلاف اپنے مقامی ہفت روزہ اخبار میں خبر شائع کی تھی جس پر رکن پنجاب اسمبلی آصف بھا نے اس وقت بھی زدو کوب کرایا تھا اور اسکے خلاف مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا جو کہ چند روز قبل عدالت نے خارج کردیا۔لہذا ملک محمد آصف بھا اور انکے قریبی ساتھی مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد  ملک اشرف اعوان کے ایما ء پر دو اگست کو جب طالب بھٹی مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے گھر جارہے تھے تو خاور ولد محمد حیات قوم ماچھی ساکن محلہ گاجریاں والہ خوشاب،بابر ولد محمد حیات قوم ماچھی،لیاقت حیات ترکھان اور امجد نے سوٹوں اور چاقو سے حملہ کرکے بیدردی سے مارا اور شور سن کر زاہد ندیم ولد ذوالفقار خان بلوچ اور خالد مسعود خان ولد حاجی رفیق قوم نائچ نے آکرطالب بھٹی کی جان بچائی۔یاد رہے کہ مقدمہ نامزد ملزموں میں سے امجد ، لیاقت اور خاور ماچھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

  صوبائی وزیر آصف بھا سمیت چھ افراد کیخلاف طالب بھٹی پر حملے کی ایف آئی آر

khushabnews
;
صوبائی وزیر آصف بھا کیخلاف مقدمہ درج صوبائی وزیر آصف بھا کیخلاف مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 2:47:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.