طالب بھٹی پر حملہ اور میڈیا کا کردار


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآبادکا ہنگامی اجلاس ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر الطاف چغتائی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جملہ عہدیداروں و اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں مقامی صحافی طالب حسین بھٹی پر قاتلانہ حملے کے واقعہ کی پر زور مذمت کی گئی اور ڈی پی او خوشاب سے مطالبہ کیا گیا کہ حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اگر مقدمہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ملزموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو صحافی راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے چیئرمین حافظ خان محمد ماہل ‘ صدر الطاف چغتائی ‘ جنرل سیکرٹری صاحبزادہ ممتاز جاوید ‘ ملک ۔رضا چوہدری ، شوکت رضوان ،خرم جمال قریشی ،عبدالجبار شاکر‘ شوکت بھٹی ‘ ملک محمد شریف ‘ ‘ ابرار مغل پر مشتمل صحافیوں کے وفد نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں زیر علاج مقامی صحافی طالب حسین بھٹی کی عیادت کی۔ اُنھوں نے خوشاب میں قاتلانہ حملہ کا نشانہ بننے والے طالب بھٹی سے اُن کی خیریت دریافت کی اُن کی جلد صحت یابی کی دُعا کی۔اسکے علاوہ خوشاب میں سول سوسائٹی کی جانب سے ایک طالب بھٹی پر ہونے والے حملے کے خلاف ایک کٹھہ چوک سے پراناچوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں مقامی صحافیوں، تھریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے علاوہ وکلاء، شہریوں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی اور طالب بھٹی پر حملہ کرنے والے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔خوشاب سے نامہ نگار کے مطابقپریس کلب خوشاب کا ہنگامی اجلاس صدر غلام محمد کھچی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اتفاق رائے سے صحافی طالب حسین بھٹی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر پریس کلب خوشاب ملک بھر کے پریس کلبوں کو اعتماد میں لیکر احتجاجی تحریک چلائے گی۔
khushabnews
طالب بھٹی پر حملہ اور میڈیا کا کردار طالب بھٹی پر حملہ اور میڈیا کا کردار Reviewed by Khushab News on 2:31:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.